اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کراچی کس طرف جارہا ہے فیصلہ 23 اپریل کوہوگا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی پہنچ گئے،انہوں نے کراچی کے ضمنی انتخاب کو کراچی کے مستقبل کے لیئے اہم قرار دیا۔

این اے دوسو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کی مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کا جلسہ کل ہوگا جس میں شرکت کیلئیے عمران خان اپنی ٹیم کے ساتھ کراچی پہنچے، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کے گھر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تئیس اپریل کے الیکشن میں فیصلہ ہوگاکراچی کس راستے پر جارہاہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا سب اہم شہر ہے اور جو حالات کراچی کے ہوں گے اس کا اثر پورے پاکستان پر پڑے گا۔ گزشتہ 25 سال سے کراچی میں خوف کی فضاءہے جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا اور لوگ کاروبار چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں چلے گئے جس کے باعث بیروزگاری بڑھ گئی ہے اور ان کے مستقبل اندھیرے میں ہے جبکہ پڑے لکھے لوگ محدود ہو چکے ہیں اور لوگ یورپ، امریکہ اور انگلینڈ میں نوکریاں ڈھونڈنے جا چکے ہیں۔

عمران خان نے کہا ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کو آزادانہ ووٹ ڈالنے دے خوف نہ پھیلائے، جماعت اسلامی کے لیئے کپتان کا پیغام تھا کہ وہ اگر اس نشست پر میچ کھیلنا چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے۔

کپتان نے عمران اسماعیل کو این اے دو سو چھیالس میں ڈٹے رہنے پر مبارکبا دی، تحریک انصاف کل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب شاہراہ پاکستان پر انتخابی مہم کے سلسلے کا بڑا جلسہ منعقد کررہی ہے جس سے عمران خان اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے،کپتان کے ساتھ ان کی اہلیہ ریحام خان، مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی بھی کراچی پہنچے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں