اشتہار

کراچی:سبین محمود کو4 گولیاں ماری گئیں، پوسٹمارٹم رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:  ڈیفنس میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی، جس کے مطابق مقتولہ کو چار گولیاں ماری گئیں۔

کراچی میں پولیس اور رینجرز کے چھاپے، ٹارگٹڈ آپریشن اور جرائم پیشہ افراد سے مقابلوں کے باوجود ٹارگٹ کلر آزاد ہیں، دن ہو یا رات ٹارگٹ کلرز اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناکر نکل جاتے ہیں۔

پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سبین محمود کو سینے میں دو ، گردن اور چہرے پر ایک ایک گولی لگی، سبین محمود کی موت گردن میں گولی لگنے کے باعث ہوئی، گولیاں قریب سے ماری گئیں۔

- Advertisement -

پولیس نے جائے وقوعہ سےگولیوں کے خول برآمد کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات ٹارگٹ کلنگ ہے، کیس کی مختلف زاویوں سےتحقیقات کی جارہی ہے۔

کراچی کےعلاقے ڈیفنس فیز ٹو میں گزشتہ روز مسلح افراد نے انسانی حقوق کی ممتاز کارکن اور این جی او کی معروف ڈائریکٹر سبین محمود کو نشانہ بنایا، سبین محمود ایک ڈیبیٹ پروگرام منعقد کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں، ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں