اشتہار

کوئٹہ میں بس پرفائرنگ، دوجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: شہرکے مغربی بائی پاس کے نزدیک ایک بس پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ مغربی بائی پاس پرواقع سیٹلائٹ ٹاؤن کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسافرکوچ کو فائرنگ کی زد پررکھ لیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جائے وقوعہ پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

واقعے میں جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔


کوئٹہ میں بس پر فائرنگ آٹھ افراد ہلاک


پولیس اورسیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اورتحقیقاتی کاروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی بسوں پرحملے ہوتے رہے ہیں جن میں  پیمانے پرانسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں