عراق کے شہر فلوجہ اور رامادی میں عسکریت پسندوں کے تسلط خلاف وزیراعظم نوری المالکی نے قبائیلیوں سے اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔
فلوجہ اور رامادی میں عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز سے مزاحمت کرتے ہوئےدونوں شہروں کا قبضہ حاصل کرلیا ہے، جس کے بعد پرتشدد کاروائیوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نوری المالکی نے عسکریت پسندوں کو خبردار کرتے ہوئے ہتھیار پھینکنے کی اپیل کی ہے، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر قبائلی عسکریت پسندوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تو فوجی مداخلت نہیں کی جائیگی۔
چند روز میں فلوجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد تیرہ ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔