بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جرائم کی شرح میں 40 فیصد کمی ہوئی، ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے چارج لینے کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے کہا کہ چار ماہ کے دوران جرائم کے واقعات میں غیر معمولی کمی آئی ہے، چارج لینے سے قبل حکومت سے کہا تھا کہ اختیارات دیئے جائیں۔

سندھ پولیس کی کارگردگی بتاتے ہوئے شاہد حیات نے کہا عہدہ سنبھالنے کے ایک سو تئیس دن میں چھ سو افراد قتل ہوئے، گزشتہ برس یہ تعداد ایک ہزار اکتیس تھی، شاہد حیات نے پولیس کی کارکردگی پر تالیاں بھی بجوائیں۔

شاہد حیات نے سندھ کا نیویارک پولیس سے تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک پولیس دو سال میں جرائم کی شرح میں پندرہ فیصد کمی لائی تھی جبکہ کراچی پولیس کے اقدامات کے باعث جرائم، کی شرح یں چالیس فیصد کم ہوئی ہے۔

اے آئی جی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی میں ایک سو اکہتر پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
   

اہم ترین

مزید خبریں