اشتہار

دہشت گردی سے پاک پاکستان چاہتے ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ملکی عسکری قیادت نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا سختی نوٹس لیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہر قیمت پر دہشت گردی سے پاک پاکستان یقینی بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں منعقدہ ایک سو بیاسویں کور کمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ اور تربیتی امور سمیت اندرونی اور بیرونی سیکورٹیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور خفیہ معلومات پر کیے جانے والے آپریشن پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔

 آرمی چیف نے بتایا کہ قوم کی مدد سے آپریشن ضرب عضب میں نمایاں کامیابی ملی ہیں اور دہشت گردوں کو محدود کردیا گیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں،کانفرنس میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں را کے ملوث ہونے کا سختی سے نوٹس لیا گیا۔

- Advertisement -

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پاک پاکستان ہمارا قومی عزم ہے۔ دہشت گردوں نے ہزاروں بے گناہ شہریوں بشمول بچوں کو شہید کیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج ان دہشت گردوں کے خلاف جان کی قربانی دے کر جدوجہد کررہے ہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ہر قیمت پر ملک کو ان عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن بلاامتیاز اور غیر سیاسی ہے اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں