بدین: ذوالفقار مرزا کی عدم گرفتاری کیخلاف تاجراتحاد کی کال پر بدین سمیت کئی شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
بدین میں تاجربرادری سراپا احتجاج ہیں اور ذوالفقار مرزا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، ضلع میں کشیدگی بدستور پانچویں روز بھی جاری ہے۔
ضلع بدین میں تاجراتحاد نے ذوالفقار مرزا کی عدم گرفتاری کیخلاف کی شٹر ڈاؤن کی کال دی ہے، بدین، ماتلی سمیت کئی شہروں میں مکمل ہڑتال ہے۔
تاجر برادری نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہنگامہ آرائی اور زبردستی دوکانیں بند کرانے پر سابق صوبائی وزیرِ داخلہ کو گرفتار کیا جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ڈاکٹر فہمید مرزا کو ٹیلی فون کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے ذوالفقار مرزا کی نظربندی اور سیکورٹی صورتحال کے بارے میں معلومات لیں۔
دوسری جانب ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں نے سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی کہ سندھ حکومت کوذوالفقارمرزا پر مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے، حکومت پرانے مقدمات کی تفصیلات بھی عدالت میں جمع کرائے۔
ضلعی انتظامیہ نے مرزا فارم ہاوس کے سامنے سے پولیس اور رکاوٹیں ہٹا دی ہیں، ذوالفقارمرزا کی رہائشگاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پرذوالفقار مرزا کے حامی مورچہ بند ہیں۔
تھانے پر دھاوا بولنے اور زبردستی دکانیں بند کرانے کے مقدمات میں ذوالفقار مرزا نو مئی تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔