اشتہار

کراچی: ڈی ایس پی ذوالفقار قتل کا مقدمہ درج ، حملہ آوروں کے خاکے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کے خاکے جاری کردئیے ہیں۔

ہفتے کی شب شاہ فیصل کالونی دو نمبر کے ہوٹل پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے قتل کا مقدمہ شاہ فیصل پولیس اسٹیشن میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات کے تحت چار نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ذوالفقار زیدی اور ڈی ایس پی فتح سانگری کے قتل میں ایک ہی پستول استعمال ہوا، ذوالفقار زیدی کے قتل میں دو سے تین پستول استعمال ہوئے ایک پستول کے چارخول فتح سانگری کے واقعے سے مماثلت رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس نےعینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرکے تین ملزمان کاخاکہ بھی جاری کردیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق تین ملزمان ذوالفقار زیدی کی برابر والی میز پر بیٹھے، ملزمان نے ویٹر سے سینڈوچ منگوا کر ڈی ایس پی پر فائرنگ کردی اور ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے بیس سے زائد فائر کئے، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی اور ان کا ڈرائیور شہزاد جاں بحق ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں