اشتہار

سانحہ صفورہ کی ایف آئی آر دو روز بعد درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سانحہ صفورہ میں 47 افراد کے جاں بحق اور 13 کے زخمی ہونے کے واقعے کی ایف آئی درج کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آرکا اندراج واقعے کے اڑتالیس سے زائد گھنٹے گزرجانے کے بعد کیا گیا۔

ایف آئی آر سچل تھانے میں درج کی گئی اور درج کرنے کے بعد اسے سربمہرکردیا گیا۔ ایف آئی آر سرکار کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں درج حساس نوعیت کے مندراج کے باعث اسے سر مبہر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کے متعلق کچھ ایسے ثبوت ملے ہیں جنہیں فی الحال منظرِعام پر نہیں لایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ دوروزقبل صفورہ چورنگی پرموٹرسائیکل سوارچھ نامعلوم افراد نے الاظہر گارڈن کی بس پرفائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں اسمعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 47افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا تھا، بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔

مقتولین کی نمازِجنازہ الاظہرگارڈن میں ادا کی گئی جبکہ تدفین سخی حسن میں واقع اسماعیلی قبرستان میں کی گئی۔

واقعے کے بعد سیاسی اور ملٹری قیادت کی جانب سے سندھ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جلداز جلد ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں