سرائے عالمگیر: خراب موسم کے باعث کارنہر میں گرنے سے پانچ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی بڑی وجہ خراب موسم اور تیزرفتاری تھی، جس کے باعث گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر اپر جہلم میں جا گری۔
واقعےکی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد نہر سے پانچوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
مرنے والوں میں چار خواتین سمیت ایک مرد شامل ہے۔
پولیس کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا، جو سرائے عالمگیر میں کسی عزیز کے جنازے میں شرکت کیلئے آرہے تھے۔
پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔