جنوبی سوڈان میں خون خرابہ روکنے کے لیے عالمی کوششوں میں تیزی آگئی، امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے جنوبی سوڈانی صدر سلوا کیر اور باغی رہنما رائیک میچر سے جنگ بندی کی اپیل کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوزن رائس نے اپنے جاری کردہ بیان میں فریقین پر زور دیا کہ وہ بات چیت کو نتیجہ خیز بنائیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سوڈان کے متحارب گروہوں کے مابین ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے اور چاہتا ہیں کہ دونوں گروہ تشدد کا خاتمہ کرکے جنگ بند کا اعلان کریں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران لڑائی کے باعث جنوبی سوڈان میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ دو لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔