اشتہار

اپنی مرمت آپ کرنے والا روبوٹ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک ایسا چھوٹا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کہ انسانوں اور جانوروں کی طرح کسی بھی قسم کی جسمانی ٹوٹ پھوٹ کی ازخود مرمت کرسکے گا۔

سائنسدانوں کے مطابق فیٹ نامی یہ روبوٹ مستقبل کے ایسے روبوٹ کی بنیاد ثابت ہوگا جو کہ کسی بھی آپریشن کے دوران پیش آنے والے خطرات کا سامنا ازخود کرسکے گا۔

پیرس ک میری کیوری یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے جین بیپتست ماؤرت کا کہنا ہے کہ ’’اس روبوٹ کی تیاری کے پچھے جو خیال عمل پیرا ہے وہ یہ ہے کہ روبوٹ کسی نیوکلئیر دھماکے جیسی اندوہناک صورتحال میں بھی اپنی بقا کو یقینی بنائے رکھے‘‘۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم کسی روبوٹ سے کسی ری ایکٹر میں کام لینا چاہیں تو اس میں اتنی صلاحیت ہو کہ وہ اپنا مشن جاری رکھ سکے اوربیچ میں کام کرنا چھوڑ نہ دے۔

اپنی مرمت آپ انجام دینے والا یہ روبوٹ 20 انچ کا ہے اور اس کی چھ ٹانگیں ہیں جن کی مدد سے یہ چلتاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں