اشتہار

سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر، کعبہ اور مسجد الحرام میں تمام چیزوں کا سایہ نہیں رہا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب: سورج عین خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا۔

آج دوپہر دو بجکر اٹھارہ منٹ پر سورج عین کعبہ کے اوپر سے گزر گیا، دنیا بھر کے مسلمانوں کو قبلہ کی درست سمت کے تعین کا موقع ملا۔

پاکستانی وقت دوپہر دو بجکر اٹھارہ منٹ کعبہ اور مسجد الحرام میں موجود تمام چیزوں کا سایہ نہیں رہا، دنیا بھر میں ہرجاندار و بے جان اشیاء کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی طرف تھا۔

- Advertisement -

یہی وہ وقت تھا جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا۔ اور مکہ مکرمہ سے باہر دنیا بھر کے مسلمانوں کو قبلہ کی درست سمت کے تعین کا موقع ملا۔ دنیا کے مختلف مقامات پر لوگوں نے لمبی چھڑی یا راڈ کی مدد سے قبلہ رخ کا تعین کیا۔

جدید تحقیق کے مطابق خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے، اسی لئے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تواس کا سایہ نہیں ہوتا۔

اس سال دوسری بار یہ موقع سولہ جولائی کو دو بجکر چھبیس منٹ پر آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں