اشتہار

بیلاریوز کے ساتھ تمام شعبوں میں قریبی تعلقات کے خواہش مند ہیں، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کار دوست ملک ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کر رہا ہے۔

وہ وزیراعظم ہاؤس میں بیلا ریوز کے صدر کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کے اختتام اور 15 معاہدوں پر دستخطوں کے بعد بیلاریوز کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بیلاریوز کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلاریوز کے ساتھ کئی اہم معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخطوں سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے منظم ڈھانچہ میسر آئے گا۔

وزیراعظم نے بیلا ریوز کے صدر سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان بیلاریوز کے ساتھ تجارت، معیشت، دفاع اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں قریبی تعلقات کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان ٹھوس سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں عمل انگیز ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف نے بیلاریوز کے صدر کا وزیراعظم ہاﺅس پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کے ساتھ خصوصی اور وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جس میں جامع دوطرفہ امور شامل تھے۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ماضی میں بڑھتے ہوئے تبادلوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دوطرفہ دوروں کے تبادلوں میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔

بیلا ریوز کے صدر نے پاکستان کے ساتح تعلقات کو مزید مستحکم کر نے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں