ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ایران امریکہ جوہری معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اوراس سلسلے میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے جنیوا میں جوہری معاہدے کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں اور ایرانی تحفظات کو دور کرنے کےلیے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔

ایران کے جوہری پروگرام کو حتمی شکل دینے میں ایک ماہ رہ گیا ہے اورامریکہ نے حتمی معاہدے نہ ہونے کی صورت میں تیس جون کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کرنے سے انکار کیا ہے۔

دوسری جانب ایران اورفرانس کی جانب سے معاہدے پرنظرِثانی کے لیےڈیڈلائن کی مدت میں جولائی تک توسیع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مغرب اورایران کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے کی صورت میں ایران خطے میں طاقت کے ایک نئے مرکز کے طور پرابھرکرسامنے آئے گا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے اس جوہری معاہدے پر امریکہ کے دیرینہ حلیف اسرائیل اور سعودی عرب نے اپنے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں