لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگی رہنماؤں کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جھوٹ اور غلط بیانی لیگی رہنماؤں کا وطیرہ ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے، انہوں نے کہا تحریک انصاف کے سربراہ واضح کرچکے ہیں کہ خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایت ہے تو تحقیقات میں بھرپور مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی رہنما اپنی حکومت پر زور دیں کہ چیئرمین نادرا پر دباؤ نہ ڈالا جائے اور این اے 122 دھاندلی کیس کے حوالے سے ٹربیونل کا فیصلہ آنے دیں۔