لاہور : سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ دو سے تین روز میں متوقع ہے۔دورہ سری لنکا کے لئے کن کھلاڑیوں کو پروانہ ملے گا۔
سلیکٹرز کی مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ اعلان دو سے تین روز میں متوقع ہے۔ مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل کی ٹیم میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ڈسپلن کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے احمد شہزاد کو موقع دیئے جانے کا امکان ہےجبکہ راحت علی اور احسان عادل کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
شعیب ملک اور محمد سعیع کی طویل فارمیٹ میں واپسی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ محمد عرفان کو محدود اوورز تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے سری لنکا کے دورے پر روانہ ہوگی۔
گرین شرٹس کا دورہ تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل گیارہ جون کو تین روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلاجائے گا۔