اشتہار

بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو دھرنا دینے کی ضرورت نہیں وہ ری الیکشن کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، میں اس کیلئے بھی تیار ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عمران خان نے اعتراف کیا کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ان کا کہناتھا کہ 1970 کے الیکشن کے علاوہ ہونے والے تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔

- Advertisement -

بعض حلقوں میں مخالفین نے جان بوجھ کرلڑائی کرائی، جب تک دھاندلی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرکے سزا نہیں دی جائے گی جب تک شفاف الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا ایک طریقہ لوگوں کو ووٹ دینے سے روکنا بھی ہے،ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی اور قتل الگ الگ معاملہ ہے۔

کے پی کے پولیس پر افسوس ہوا کہ چپ کر کے سارے معاملات دیکھتی رہی، خیبرپختونخواپولیس سےشکایت ہے،ہاتھ پرہاتھ دھرےبیٹھی رہی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرعلی امین گنڈاپور پردھاندلی کا الزام ثابت ہوتا ہے تو ان کو مستعفی ہوجانا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس اور انتظامیہ کو الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا تھا،

پورے الیکشن میں ہم نے کہیں بھی اثر انداز ہونے کی کوششش نہیں کی،  ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوّث شخص کو دوبارہ وزیر بنا دیا گیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں