اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے لئے امید کی کرن ہے۔
پی پی کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،کارکنان یقین رکھیں ہم جو کر رہے ہیں وہ پارٹی کی بہتری کے لئے کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن کا کہنا تھا کہ اکیس جون کوسابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں پیپلز پارٹی کے دفاتر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔
تجویز ہے کہ سالگرہ کی مرکزی تقریب سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہید بی بی کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی اوورسیز کی ممبر سازی مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا۔