آکرہ: گھانا میں پٹرول اسٹیشن پردھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو پچاس ہوگئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گھاناکے دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کے باعث بے گھرہونے والے افراد پیٹرول اسٹیشن پر پڑاؤ ڈالے ہوئے تھےجہاں گزشتہ روز ایندھن کے اخراج کے باعث دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔
دھماکے اورآتشزدگی کے نتیجے میں ایک سو پچاس افراد لقمہ اجل بن گئے، سیلابی صورتحال کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
گھانا کے صدر جان مہاما نے واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ملک میں پیرسے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
صدر مہاما نےہلاک ہونے والوں کےلواحقین اورزخمیوں کی امداد کے لئے فوری طورپرایک کروڑچالیس لاکھ ڈالر کی امدادی رقم جاری کرنے کا اعلان کیاہے۔