اشتہار

بھارت میں گرفتار ’پاکستانی کبوتری‘ کو ساتھی مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی جاسوس کبوتری کو بھارتی شہر پٹھان کوٹ میں کبوتر مل گیا۔

پاکستانی کبوتری کو بھارت کے شہر پٹھان کوٹ میں ایک پرندوں سے محبت کرنے والے رمن جیت سنگھ نامی شخص کے حوالے کردیا گیا تھا، رمن جیت کا کہنا تھا کہ کبوتر کا مبینہ طور پر تعلق پاکستان سے ہے، یہ اعلیٰ نسل کبوتری ہوا بازی کے کھیل میں استعمال ہونے والی ہے۔ جس کے انہوں نے مقامی مارکیٹ سے اسی نسل کا کبوتر خریدا جس سے پاکستانی کبوتری کی تنہائی دور کی جائے ۔

رمن جیت کا کہنا تھا کہ پاکستانی کبوتری جلد ہی مقامی  کبوتر کے ساتھ گھل مل جائے گی۔پاکستانی کبوتری کے نئے مالک نے کہا ہے کہا کہ  اس کبوتری کی اچھی دیکھ بھال کروں گا ۔ اس کو کھانے میں گندم ، مسور ، مٹر اور بیجیں دے رہے ہیں ۔

- Advertisement -

پٹھان کوٹ پولیس کے سینئر سپرڈینڈینٹ راکیش کھوشال نے اس شخص کے بارے میں بتایا کہ جس نے پاکستانی  کبوتری کو پکڑا تھا ، اس کا کہنا تھا کہ جب اس نے کبوتری کو پکڑا تو اس کے پروں پر ارود زبان میں تحریر لکھی ہوئی تھی جسے دیکھ کر وہ پریشان ہوگیا تھا ۔

بھارتیوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی جانب سے یہ کبوتر جاسوسی کے لئے بھیجا گیا تھا جس ثبوت انہوں نے کبوتر کے پروں پرثبت پرندہ فروش کی مہردکھا کرپیش کیا۔

کئی روز تک سر جوڑنے اور جتن کرنے کے باوجود بھارتی الزامات ثابت نہ کرسکے اور اب کبوتر کا ایکسرے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ایکسرے پٹھان کوٹ کے علاقے میں جدید ترین وٹرنری ہسپتال میں کرایاگیا تاہم وہ بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں