بالی وڈ ایکٹریس ودیا بالن نے پاکستانی فنکاروں کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کو سب سے حسین قراردے دیا۔
ڈرٹی پکچرز جیسے بے باک کردار ادا کرنے کے حوالےسے مشہور بھارت اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی اداکاروں اور موسیقاروں کی بہت بڑی مداح ہیں۔،
بھارت میں ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ودیا بالن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو بے پناہ پسند کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پراثر اورپرروح موسیقی ہر ایک دل کو لبھاتی ہے اور پاکستانی موسیقار اس فن میں کمال رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ذاتی طور پر میں راحت فتح علی خان کو بے حد پسند کرتی ہوں اور میں کوک اسٹوڈیو میں ان کی پرفارمنس دیکھتی ہوں‘‘۔
ودیا بالن پاکستان کی صوفی موسیقارہ سے چند سال قبل ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئیں۔
وہ عابدہ پروین سے چند سال قبل ملی تھیں اور انہوں نے کہا کہ ’’میرے خدا!ان کی آواز میں بے پناہ اثر ہے‘‘۔
ودیا بالن پاکستانی ٹی وی سیریلز اور اسٹیج شوز کی بھی بڑی مداح ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن عمر شریف کا مزاحیہ ڈرامہ بکرا قسطوں پردیکھتے گزرا ہے۔ یہاں یہ بات قابلذکر ہے کہ ودیا کے خاندان کےکئی لوگ ٹھیک طرح سے ہندی بول نہیں سکتے اور اردو سے بھی ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے نہیں نہیں دیکھ پاتی تھیں لیکن بچپن میں انہیں عمر شریف کا اسٹیج شو بکرا قسطوں پر بے پناہ پسند تھا اور وہ اوران کے اہل خانہ اسے دیکھا کرتے تھے اور لطف اندوز ہوتے تھے۔
ودیا نے پاکستانی خواتین کو بھی سراہا اورکہا کہ ’’پاکستانی خواتین عموماً خوبصورت ہوتی ہیں بلکہ سچ کہا جائے تو وہ حسین ہوتی ہے چاہے وہ روایتی ساڑھی میں ملبوس ہوں یا کچھ اور پہنیں‘‘۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیاکہ اگر کسی اچھے اسکرپٹ کے ساتھ انہوں پاکستانی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو وہ ضرور کریں گی۔