جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سائبر حملے میں امریکی عسکری اداروں کے اہلکاروں کی ذاتی معلومات چرالی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ہفتے کے دوران دوسرے سائبرحملے میں عسکری اہلکاروں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرلی گئی۔

ممکنہ چینی ہیکروں نے اہم امریکی عسکری اداروں کے اہلکاروں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرکے امریکی سکیورٹی سائبراداروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیئے۔

امریکی حکام کے مطابق عسکری اداروں کے عملے کی ذاتی معلومات بلیک میلنگ کے لئے بھی استعمال ہوسکتی ہیں جبکہ آفس آف پرسنیل منیجمنٹ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ چالیس لاکھ موجودہ اورسابقہ ملازمین اس حملے سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

آفس آف پرسنیل منیجمنٹ نےسکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئےچرائی گئی معلومات کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ کون سے ملازمین متاثرہوئےہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کے مطابق سائبر حملے سے متعلق تحتیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ اس سائبر حملے کے پیچھے چینی ہیکروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں