جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے 3مشتبہ کارندے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاری میں مبینہ پولیس مقابلہ میں لیاری گینگ وار کے تین کارندے مارے گئے، رینجرز نے عثمان آباد میں کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث نفیس عرف موٹا سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لیاری کلاکوٹ میں مارےگئے ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا، جو چند روز قبل صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کے قتل میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کی شناخت عابد اور ایاز کے ناموں سے ہوئی ہے، عثمان آباد میں رینجرز نے کارروائی کے دوران نفیس عرف موٹا سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ملزمان قتل اور بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

اس سے قبل رینجرز کی مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان گرفتارکر لیےگئے، رینجرز کے مطابق کارروائیاں موسمیات ، گلستان جوہر، گل محمدلین، اور کورنگی میں کی گئیں۔

گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد اور گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں،  ملیر کھوکراپار میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

گلشن حدید میں ڈاکو موبائل کی دکان سے لاکھوں روپے کے موبائل سمیٹ کر فرار ہوگئے، واقعے پر دکانداروں نے شدید احتجاج کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں