یہ بات انہو ں نے ساتویں نیشنل ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ان سے وابستہ اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے تاکہ دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے رقم کی فراہمی کو موثر طریقے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جنرل کمیٹی اس کام کے لیے منصوبے بنائے اور طے شدہ منصوبوں کے مطابق نفاذ کرے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی اور غیرسرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن کا آنے والا نیا قانون غلط عناصر تک رقوم کی ترسیل کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ اور کاوٴنٹر ٹیررسٹ فنانسنگ میں مسلسل بین الاقوامی طریقہ کار کو سامنے رکھتے ہوئے بہتری لائی جارہی ہے۔