شکار پور: کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس مدیحی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
دادو کینال میں شگاف پڑنے کے باعث مدیجی کے قریب ٹرین کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئی۔ جس کے نتیجے میں کئی مسافر زخمی ہوگئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے مسافروں کو ریلیف دینے کے لیے متبادل ٹرین پہنچا دی گئیں۔
ڈی سی او ریلوے کا کہنا ہے کہ سکھر سے کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ٹرین میں اضافی پانچ بوگیاں لگا دی گئی ہیں جب تک کینال کا شگاف بند نہیں کیا جائے گا تب ریلوے ٹریک کی بحالی ناممکن ہے۔