کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سےحساس ادارے نے سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کےفرنٹ مین محمد علی شیخ کو گرفتار کرلیا.
تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا شخص دبئی کے راستے امریکہ فرار ہونا چاہتا تھا ۔
محمد علی شیخ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سندھ کی اہم سیاسی شخصیات کا فرنٹ مین تھا اور اس کے تمام غیر قانونی کاموں کو سر انجام دیتا تھا ۔ محمدعلی شیخ کو حساس اداروں نے صبح ایئرپورٹ سے گرفتارکیاتھا۔
علاوہ ازیں نیب نے دس کروڑ روپے کی خورد برد میں ملوث سابق ٹی ایم او سجاول ممتاز زرداری کو گرفتارکرلیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹی ایم او سجاول نے دس کروڑ روپے کےفنڈزمیں ہیرا پھیری کی ہے۔ ممتاززرداری کئی میگا پروجیکٹس میں بھی کرپشن میں ملوث پا یا گیا ہے ،دوران تفتیش ممتاززرداری نےدیگرشخصیات کےنام بھی بتائےہیں۔