جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

خواجہ غریب نواز ویلفئیر اور احساس ٹرسٹ کا بلامعاوضہ قبریں فراہم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گرمی سے جاں بحق افراد کیلئے خواجہ غریب نواز ویلفئیر اور احساس ٹرسٹ نے بلامعاوضہ قبریں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خواجہ غریب نواز ویلفئیر اور احساس ٹرسٹ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار یہ فلاحی ادارے ایک بار پھر دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

قیامت خیز گرمی نے جہاں سینکڑوں جانیں تلف کی، وہیں میتوں کو دفنانیں کیلئے جگہ کا ناپید ہونا اور گورکن مافیا کی قبرکیلئے من مانی قیمتوں کی مانگ نے مرحومین کے لواحقین پر دوہری قیامت ڈھادی۔

- Advertisement -

گرمی سے جاں بحق کے لواحقین کی پریشانی کو مدِنظر رکھتے ہوئے خواجہ غریب نواز ویلفئیر اور احساس ٹرسٹ نے مفت قبریں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، مفت قبر کیلئے گرمی سے جاں بحق افراد کے لواحقین خواجہ غریب نواز ویلفئیر اور احساس ٹرسٹ کے دفتر اور ٹیلی فون پر رابطہ کرسکتے ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں