داعش نے سفاکیت اورپرتشدد مناظرپرمبنی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تنظیم نے اپنے کئی قیدیوں کو انہتائی بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا ہے۔
بین الاقوامی اخبارکے مطابق اس ہولناک ویڈیو کلپ کی ابتدا میں دولت اسلامیہ یعنی داعش کے قیدی نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس ایک گاڑی میں بند ہوتے ہیں اور گاڑی پر راکٹ فائر کردیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں پھنسے تمام افراد جل کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔
ایک اور کلپ میں منظر ایک سوئمنگ پول اور ایک پڑے پنجرے کاہے جس میں پانچ افراد قید ہیں اور اسے پانی میں اتارا جارہا ہے۔ اگلامنظر ان افراد کے پانی میں تڑپنے اوردم گھٹ کرہلاک ہونے کا ہے۔
فلم میں دھماکہ خیز مواد کا استعمال بھی کیا گیا ہے ایک منظر میں 7 افراد کی گردنیں دھماکہ خیزتار کے ساتھ بندھی ہیں اوراس کے بعد دھماکہ کردیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں موجود موجود تمام پرتشدد مناظر اعلیٰ کوالٹی کے کیمروں سے فلمائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دولت اسلامیہ ماضی میں بھی ایسی لرزہ خیز ویڈیوز کا استعمال خوف اوردہشت پھیلانے کے لئے استعمال کرتی رہی ہے۔