جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی کے صرف 2فیصد علاقوں میں بجلی بند ہے، طیب ترین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک کے سربراہ طیب ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے صرف دو فیصد علاقوں میں خرابی کےباعث بجلی بند ہے، جبکہ ماہ رمضان میں صرف چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کے الیکٹر کے سربرا ہ کا کہنا تھا کہ فنی خرابیوں کے باعث کراچی کے صرف دو فیصد علاقے میں بجلی معطل ہے، انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کراچی میں صرف چار گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ان کی اچھی میٹنگ ہوئی ہے اور انہیں حیرت ہے کہ شرجیل میمن نے کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا بیان کیسے دیا۔

طیب ترین نے یہ بھی بتایا کہ بعض علاقوں میں انکے عملے پر تشدد کیا گیا اور کام سے روکا گیا، کچھ موٹر سائکل سواروں نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں کو اغوا بھی کیا۔

پہلے تو طیب ترین نے گاڑیوں کے اغوا کا الزام لگایا اور بریک سے واپسی پر بیان بدل دیا ، انکا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی خاص گروپ کا نام نہیں لیا ہے، طیب ترین نے کراچی کی ہلاکتوں کو کے الیکٹرک سے جوڑنے کو شرمنا ک قرار دیا ، انکا کہنا تھا کہ بعض مقامات پر لوگ اپنے طور پر کارروائیاں شروع کر دیتے ہیں، جس سے کئی پی ایم ٹیز جل جاتے ہیں اور بجلی کا تعطل بڑ جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں