اشتہار

کرچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، وفاقی حکومت کی کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بدترین لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، دعوؤں کے بر خلاف سحر و افطار اور تراویح سمیت متعدد علاقوں میں سولہ سے بیس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

وفاقی حکومت نے حقیقیت جاننے کے لئے کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات شروع کردی، چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی اوروفاقی سیکریٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈاگا کے الیکٹرک کےآفس پہنچے۔ بجلی تعطل کی وجہ کا کھوجنے کےلئے کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداوار اور ترسیلی نظام کا جائزہ لیا اور حالیہ بجلی بحران کے حوالے سے کے الیکٹرک کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

ذرائع پانی و بجلی کے مطابق نیپرا کی چار رکنی ٹیم کراچی میں بجلی بحران کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ وزارتِ پانی و بجلی نے نیپرا کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ کے الیکٹر ک نے حکومت سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، جس کے بعد کے الیکٹرک کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں