لاہور: شریف بردران کو سزا دلوانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نےالزام لگایا ہےکہ ماڈل ٹاؤن قتل وغارت کی منصوبہ بندی وزیراعظم ہاؤس میں کی گئی۔
گزشتہ سال قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ستھا جھڑپ میں عوامی تحریک کے 14 کارکن قتل اور کم سے کم 80افراد گولیاں لگنے کے سبب زخمی ہوئے تھے۔ یہ واقعہ 17 جون 2014 کو پیش آیا تھا
وطن واپسی پرحامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرطاہرالقادری نے کراچی کی طرز پر لاہورمیں بھی رینجرز آپریشن کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اپنے کارکنان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے ریاستی جبر کے خلاف صف آراء رہیں۔
انہوں نے گرمی کے سبب کراچی میں ہونے والی اموات پرحکومت کو مرد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ اموات پیش بندی اقدامات نا کرنے کے سبب ہوئی ہیں۔
ڈاکٹرطاہرالقادری لگ بھگ سات ماہ بعد وطن واپس آئے ہیں اور ان کی لاہور آمد کے موقع پر کارکنان کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔