ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے دوکھلاڑیوں کو کرپشن کے الزام میں کلین چٹ دے دی۔
کرپشن کا ایک اور داغ بھارتی کھلاڑیوں کے دامن پر لگ گیا، اس بار بیچ چوراہے پر آئی پی ایل کے سابق کمشنر للیت مودی نے ہانڈی پھوڑ دی، للیت مودی کے الزامات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے دو نامور کھلاڑیوں سریش رائنا اور رویندر جڈیجا پر سٹے بازی کا الزام لگادیا،ویسٹ انڈیز کے ڈوئن براوو بھی کرپشن کے اس گھناؤنے کام میں ملوث ہیں۔
اس بارے میں اے ای میل کے زریعے انہوں نے آئی سی سی کو بھی مطلع کیا، اس معاملے پر بھارتی بورڈ نے ایسا ردعمل ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔
بھارتی بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر اور چیف سیکرٹری سندیپ پٹیل نے پریس کانفرنس کے دوران للیت مودی کے الزامات کو مستردکیا۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں کی۔
جبکہ ٹرائل کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تین کھلاڑیوں کے کیس کی سماعت پچیس جولائی تک ملتوی کردی۔