جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مبینہ انتخابی دھاندلی، جوڈیشل کمیشن کی کارروائی مکمل، فیصلہ محفوظ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نے کارروائی مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا، ذرائع کے مطابق فیصلہ پانچ روز میں سنائے جانے کا امکان ہے۔

چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیشن نے کارروائی مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا، تین اپریل کو صدارتی آرڈیننس کے بعد مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے انتالیس اجلاس ہوئے۔

تحریک انصاف سمیت پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی ق لیگ اور دیگر جماعتوں نے فریق بنتے ہوئے کمیشن میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت فراہم کئے۔

- Advertisement -

سولہ اپریل کو پہلی سماعت پر کمیشن نے نادرا سے سینتیس انتخابی حلقوں کی انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق جائزہ رپورٹ طلب کی، جس کے بعد معاملہ فارم چودہ اور پندرہ کےغائب اور غلط اندراج تک جاپہنچا۔

تین رکنی کمیشن نے آج تمام فریقوں کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، ذرائع کے مطابق مبینہ دھاندلی سے متعلق فیصلہ پانچ روزمیں سنائے جانےکا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں