راولپنڈی : پاک فوج کے سر براہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی قر بانیاں سب سے بڑھ کر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ کے ڈیفنس کالج کا دورہ کیا۔
کالج کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے کامیاب انعقاد سے دہشت گردوں کی کمین گاہیں ختم ہوئی ہیں اور ان کے لئے کہیں چھپنے کی جگہ نہیں رہی۔
ان کا مزید کہنا تھا آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم ابھرتی ہوئی پرعزم قوم ہیں اور دہشتگردی کیخلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے۔
انھوں نے اس عزم کو دہرایا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔