لاہور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاست سے قوم کو جگایا، آج پورے ملک میں ان کی وجہ سے سیاسی شعور پیدا ہوچکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شوکت خانم اسپتال کے سالانہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی، عمران خان نے کہا کہ تبدیلی پہلے فرد میں آتی ہے پھر ملک میں، انہیں فخر ہے کہ ان کی کوششوں سے پاکستان لوگ جاگے۔
ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی خدمت سےجوخوشی ملتی ہے، پیسہ کمانے سے نہیں ملتی، تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ رفاعی کاموں میں خوشی ملتی ہے ورنہ آج وہ بھی کرکٹ میں پیسے کما رہے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی صحت کے لئے سب کو دعا کرنی چاہیے وہ بڑے آدمی ہیں، عمران خان نے کہا کہ آئندہ سال عید سے پہلے پشاور میں شوکت خانم اسپتال بھی شروع ہو جائے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے ذہن تبدیل ہو رہے ہیں اب بہت سی اہم شخصیات بھی اسپتال اور اسکول بنا کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ تقریب کے دوران ساڑھے نو کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔