اشتہار

اسرائیلی آرمی کے کرنل شومر نے بھاگتے ہوئے فلسطینی لڑکے پر گولی چلادی

اشتہار

حیرت انگیز

اردن: غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے کرنل نے ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکے کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا ۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی اسرائیلی تنظیم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں ایک اسرائیلی فوجی کو ایک فلسطینی لڑکے پر فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج نے اس وقت کہا تھا کہ کرنل شومر نے گاڑی سے اتر کر مظاہرین کو پتھراؤ روکنے کے لیے کہا لیکن جب اُن پر لگاتار پتھر برسائے جاتے رہے تو انھوں نے گولی چلا دی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کرنل نے اس لیے گولی چلائی کہ اُس وقت وہ اپنی زندگی خطرے میں محسوس کر رہے تھے، لیکن ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے لڑکا جب گاڑی پر پتھر مارنے کے بعد بھاگنے لگا تو اسرائیلی فوجی باہر نکلا اور اْس نے گولی چلا دی، فلسطینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکے کو کمر اور سر کے ایک طرف گولی لگی تھی۔

یہ واقعہ 3 جولائی کو مقبوضہ بیت المقدس اور رام اللہ کے درمیان قلندیا چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، اس علاقے میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ پتھر مارنے میں محمد کسبہ کے ساتھ شامل ایک لڑکے احمد طاہر نے امریکی جریدے کو بتایا ’ہم بھاگ رہے تھے۔‘ فائرنگ کی ویڈیو پٹرول سٹیشن پر نصب سکیورٹی کیمرے سے لی گئی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے ویڈیو کے بعد کرنل شومر کا یہ کہنا بلاجواز ہے انہوں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں