جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کا دورہ روس، طارق فاطمی کی سفیروں کو بریفنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر طارق فاطمی نے مختلف ممالک کے سفیروں کو وزیر اعظم کے دورہ روس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

دفتر خارجہ کے جا ری بیان کے مطابق طارق فاطمی نے پی فائیو ممالک کے سفیروں، یورپی یونین اور مختلف خطوں جس میں ارجنٹینا ، قازقستان، رومانیہ، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے سربراہان شامل تھے بریفنگ دی،۔

اس موقع پر طارق فاطمی کا کہناتھا کہ پاکستان کو شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کا ممبر بنانا خوش آئند فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران ان تمام ممالک کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم  میں پاکستان سے تعاون کیا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا ہے، وزارت خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نے وزیر اعظم کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ون ٹو ون ملاقات کے حوالے سے بھی سفیروں کو آگاہ کیا۔

  وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی اہم ملاقات کی جس میں  دونوں جانب سےخطے میں امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کی رضامندی ظاہر کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں