کراچی : شہر قائد میں عید کے دوسرے روز بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ناظم آبا د کے علاقے میں سیف اللہ کے اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبرنہ ہوسکے۔
مقتولین کی شناخت ریحانہ اوت فضل خالق کے ناموں سے ہوئی ہے، ادھرہل پارک کے قریب جواریوں کے دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکرعبدالمنان نامی شخص زخمی ہوگیا۔
- Advertisement -
پولیس کادعویٰ ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، لانڈھی مرغی خانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار حفیظ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔