اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نے ملک میں جذبہ حب الوطنی کے فروغ کے لئے نجی ٹی وی چینلز کو پابند کیا ہے کہ وہ روز صبح قومی ترانہ نشر کریں گے۔
پیمرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پیمرا نے ٹی وی چینلز کو کہا ہے کہ بچوں کے لئے موزوں پروگرامز تشکیل دئیے جائیں، پیمرا کے مطابق اس وقت صرف چند غیر ملکی ٹی وی چینل ہی اس اہم ضرورت کو پورا کررہے ہیں۔
پیمرا اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کے لئے ہدایات جاری کی ہیں کہ پڑوسی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی جذبہ حب الوطنی کے فروغ کے لئے قومی ترانہ روزانہ نشر کیا جائے۔
پیمرا نے حکم نامے میں یہ بھی کہا کہ کل ایئر ٹائم کے 10 فیصد سے زیادہ غیر ملکی مواد نشر کرنا پیمرا کے ریگولیشتن ایکٹ (18)(1)اے کی خلاف ورزی ہے۔
پیمرا نے یہ بھی وضاحت کی کہ ’’تازہ ہدایت‘‘سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات اور قومی ورثہ کے احکامات پرجاری کی گئی ہے۔