ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

گندم کی 100کلو بوری 500 روپے مہنگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کروناوائرس کے باعث معاشی نظام درہم برہم ہوگیا، گندم کی 100کلو بوری 500 روپے مہنگی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر وبا کے باعث اشیاء خوردونوش میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گندم کی سو کلو والی بوری مہنگی ہوگئی جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دیگر اشیاء بھی مہنگی ہوسکتی ہیں۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں 100کلو گندم کی بوری گزشتہ ہفتے 3700 کی تھی، ایک ہفتے میں بوری 3700 سے بڑھ کر 4200 روپے کی ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ شماریات کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.72 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 9.84 فیصد رہی۔

گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ رمضان میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں آلو، دودھ، کیلا، چاول، دہی اور دالیں شامل ہیں۔ مرغی کی قیمت میں بھی 7.72 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے 11 اشیا بشمول انڈے، پیاز، ٹماٹر، لہسن اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی آئی، 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں