اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

آوارہ کتوں کے غول نے 12 سالہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں آوارہ کتوں کے غول نے 12 سالہ بچے کو بھنبھوڑ ڈالا لڑکا اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں پیش آیا جہاں 12 سالہ محسن گھر کا سودا سلف لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں پڑنے والے آموں کے باغ سے آوارہ کتوں کے ایک غول نے اچانک اس پر حملہ کر دیا اور بری طریقے سے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق کتوں کا غول بچے کو گھسیٹ کر باغ میں لے گیا دیر تک بچے کے گھر نہ پہنچنے پر ماں گھنٹوں اس کو تلاش کرتی رہی با لاًخر بچے کو نیم مردہ حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا۔

12 سالہ محسن دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں