ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

12 سالہ بچی کی بڑی عمر کے مرد سے شادی کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

مانگا منڈی میں پیسوں کے عوض 12 سالہ بچی کی بڑی عمر کے مرد سے شادی کی کوشش ناکام ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 15 پر کال پر رائیونڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زبردستی شادی کرانے والی ماں سمیت دولہا، گواہ اور قاری کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع 12 سالہ بچی رانی کے بھائی محمد شریف نے دی تھی۔

- Advertisement -

بھائی نے پولیس کو بتایا کہ والدہ پیسوں کے لیے 12 سالہ بہن کی شادی بڑی عمر کے مرد سے کروا رہی ہیں، بچی کو دارالامان کے حوالے کرکے ذمہ داران کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

بروقت کارروائی کرنے پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین اور بچوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں