تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

16 کروڑ کا انجکشن بھی کام نہ آیا، کمسن ابدی نیند سوگئی

نئی دہلی: بھارت میں جینیاتی بیماری میں مبتلا 13 ماہ کی ویویکا سورابھا نامی بچی جانبر نہ ہوسکی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی کمسن اسپائنل مسکیولر اٹروفی نامی جینیاتی بیماری میں مبتلا تھی، بچی کی زندگی بچانے کے لیے ڈاکٹروں نے 16 کروڑ روپے کا انجکشن بھی لگایا لیکن وہ اس دار فانی سے ہمیشہ کے لیے کوچ کرگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپائنل مسکیولر اٹروفی کسی کو شاذ ونادر ہونے والا مرض ہے، یہ بیماری بدقسمتی سے ویویکا کی جان لی گئی، ڈاکٹروں نے بچی کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

تیرہ ماہ کی بچی اتوار کو پونا شہر کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں انتقال کرگئی۔

خیال رہے کہ اس جینیاتی بیماری کی نوعیت کے باعث دنیا بھر سے کمسن کی مدد بھی کی گئی، ویویکا کو دنیا کا مہنگا ترین انجکشن زولگنسما بھی گزشتہ ماہ لگایا گیا تھا۔

مذکورہ انجکشن کی قیمت 16 کروڑ روپے ہے اور یہ رقم مختلف کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے جمع کی گئی تھی۔

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران اسے سانس لینے میں دشواریاں پیش آئیں جس کے بعد اہم نے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں بچی کی حالت سنھبلی لیکن تو دوسرے اسپتال لے گئے جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -