تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پیریاڈک ٹیبل کی اریجمنٹ، تھر کے 14 سالہ طالبعلم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

تھر : نویں جماعت کے طالب علم روہن کمار نے ایک منٹ 58 سیکنڈ میں پیریوڈک ٹیبل ارینج کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے ضلع تھر کے تعلقہ مٹھی سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے 14 سالہ طالب علم روہن کمار کھٹوانی نے 2 منٹ سے بھی کم وقت میں پیریوڈک ٹیبل ارینج کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

پاکستان میں نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں منعقدہ سائنس فیسٹیول میں 80 کے قریب اسکولوں نے حصّہ لیا تھا جس میں طالبعلموں کی جانب سے اپنے منصوبے پیش کیے گئے تھے۔

اس سائنس فیسٹیول میں روہن نے 2 منٹ 45 سیکنڈ میں پیریوڈیک ٹیبل ارینج کرنے کا ریکارڈ صرف 1 منٹ 58 سیکنڈ میں توڑا ہے۔

روہن کمار نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایلیمنٹز دو دن میں یاد کیے جبکہ پریکٹس کرنے میں ایک ہفتہ لگا۔

روہن نے بتایا کہ ان کے علاقے میں ایک سائنس فیسٹیول منعقد ہوا جس میں میرے کیسمٹری کے ٹیچر نے پیروڈیک ٹیبل کے ورلڈ ریکارڈ سے متعلق بتایا اور تنبیہ کی فیسٹیول کے بعد بھی پریکٹس جاری رکھنا۔

چودہ سالہ لڑکے نے بتایا کہ ایس اور پی بلاک کو گروپ میں یاد کیا اور ڈی اور ایف والے پیریڈ میں یاد کیے۔

روہن کمار کھٹوانی نے بتایا کہ کیمسٹری میں ورلڈ ریکارڈ بنانا چاہتا تھا لیکن آگے کمپیوٹر سائنس میں جانا چاہتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -