جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ملتان میں 3 منزلہ عمارت اچانک کیسے زمین بوس ہوگئی؟ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : تین منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے کی وجہ سامنے آگئی ، ابتدائی رپورٹ میں سلنڈر پھٹنے سے 3منزلہ عمارت میں دھماکا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کےعلاقے حرم گیٹ محلہ جوگیاں والا کے قریب بلڈنگ گرنے کے واقعے کے بعد کمشنر اور آر پی او کی جائے حادثہ پر پہینچے اور بریفنگ لی۔

آر پی او نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ میں سلنڈر پھٹنے سے 3منزلہ عمارت میں دھماکاہوا، عمارت کی چھت نیچےکچےمکان پر گرنے سے رہائشی ملبےتلےدب گئے، 3منزلہ عمارت کی چھت کچےمکان پرگرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

- Advertisement -

کمشنرمریم خان کاکہنا تھا کہ سلنڈر کی غیر قانونی فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیےجارہےہیں، خطرناک عمارتوں کے سروے کیلئے میونسپل کارپوریشن کو ہدایات دیدیں۔

ملتان میں تین منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے خاندان کےسات افرادسمیت نوافراد جان سے گئے تھے،اہل خانہ نے بتایا تھا کہ دھماکا سلنڈرکا تھا جبکہ ریسکیو حکام کہنا ہےآپریشن کےدوران گیس کی بوآرہی تھی۔

اہل محلہ کا کہنا تھا کہ دھماکا رات سواتین بجے ہوا، عمارت گری تو گراؤنڈ فلورپرموجود پانچ بہن بھائی اوراُن کےوالدین ملبے تلےدب کرجاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہد اورمتاثرہ ہمسایہ نےبتایا بچےسحری تیار کررہے تھے کہ دھماکا ہوا، ملبہ ہمارے گھر پر بھی گرا، بس اللہ نے بچالیا۔

جاں بحق ہونےوالے نجیب الرحمان کے بھائی کا کہنا ہے دھماکا گیس سلنڈر کے باعث ہوا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے ریسکیو آپریشن کے دوران گیس کی بو آرہی تھی لیکن حتمی طور یہ نہیں کہا جاسکتا کہ دھماکا سلنڈر کا تھا۔

اہل علاقہ کہتے ہیں دو سال سے یہاں گیس نہیں ہے، آج گیس ہوتی تو یہ المناک حادثہ نہ ہوتا۔

ریسکیوحکام کےمطابق تمام نو افراد کی لاشوں اور دو شدید زخمیوں کونشتراسپتال منتقل کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عمارت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و دکھ کا اظہارکرتےہوئے کمشنر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں