تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

3 سالہ بچی نے 5 منٹ میں مشکل ترین کیوبز حل کرکے ریکارڈ بنا ڈالا

بھارت میں ایک تین سالہ بچی نے مشکل ترین کیوبز کو صرف 5 منٹ میں حل کرکے بڑے بڑوں کو حیرات میں ڈال دیا ہے۔

ذہانت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک نعمت ہے جس کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بعض اوقات انتہائی کم عمر افراد ایسا کام کرجاتے ہیں کہ بڑے بڑے ورطہ حیرت میں رہ جاتے ہیں۔

ایسا ہی ہوا ہے پڑوسی ملک بھارت میں جہاں ایک تین سالہ بچی دیویشا بھنسالی نے اپنی عقل سے صرف 5 منٹ میں مشکل ترین کیوبز حل کرکے نہ صرف بڑوں کو حیرت زدہ کردیا ہے بلکہ ریکارڈ بھی بنا ڈالا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

بھارتی شہر دہلی کی رہائشی 3 سالہ دیویشا بھنسالی نے صرف 5 منٹ میں کیوبز حل کردیا لیکن یہ اس بچی کا واحد کارنامہ نہیں ہے اس سے قبل دیویشا مشکل ترین اور ہر طرح کے کیوبز (تھری لیئرڈ، تو وے اور پریمکس کیوبز) حل کرکے دنیا کی سب سے کم عمر ترین کیوبز حل کرنے والی بچی کا ایوارڈ بھی جیت چکی ہے۔

بھارتی کیوب ایسوسی ایشن کے مطابق اس سے قبل یہ ریکارڈ رکھنے والے بچے کو کیوبز حل کرنے میں تین گھنٹے لگے تھے۔

اس حوالے سے دیویشا کی والدہ آرتی کا کہنا ہے کہ اس نے بچی کی کیوب میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اس کی جانب توجہ مرکوز کی اور اس نے صرف 40 روز کے دوران کیوبز حل کرنے پر مہارت حاصل کر لی تھی۔

Comments

- Advertisement -