تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

لاک ڈاؤن کے دوران 5 سالہ بچہ گاڑی چلاتا پکڑا گیا

نیویارک: امریکی ریاست اوٹا میں 5 سالہ بچہ لاک ڈاؤن کے دوران گاڑی چلاتا پکڑا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوٹا میں 5 سالہ بچہ لاک ڈاؤن کے دوران گاڑی چلاتا پکڑا گیا، پولیس کے مطابق بچہ 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہائی وے پر گاڑی چلارہا تھا۔

اوٹا پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤٹ پر یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے بچے کی تصویر شیئر کی۔

پولیس کے مطابق جب بچے کو روک کر پوچھا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ کہاں جارہا ہے تو اس نے کہا کہ میں نئی لیمبرگنی گاڑی خریدنے کے لیے کیلی فورنیا جارہا ہوں، اس جواب پر آفیسرز حیران رہ گئے اور انہوں نے پوچھا کہ تمہارے پاس لیمبرگنی خریدنے کے لیے پیسے ہیں؟

بچے نے پولیس افسر رک مورگن کو جیب سے تین ڈالر نکال کر دکھائے اور کہا کہ ہاں میرے پاس یہ پیسے ہیں ان سے میں لیمبرگنی خریدوں گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے پاؤں بمشکل پیڈلز تک پہنچ رہے تھے اور وہ ڈرائیونگ سیٹ کے اگلے کنارے پر بیٹھا ہوا تھا۔

اوٹا پولیس کا کہنا ہے کہ اب یہ فیصلہ پراسیکیوٹر پر منحصر ہوگا کہ اس بچے کے والدین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے یا نہیں، جنہوں نے لاپروائی کا مظاہرہ کرتا ہوئے کم عمر بچے کو گاڑی دے کر باہر بھیج دیا۔

Comments

- Advertisement -