ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں حجاموں پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں حجاموں کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں جس میں ایک بڑی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات کی جانب سے حجاموں کے لیے جو نئے قواعد جاری کیے گئے ہیں ان میں سیلون میں بالوں سے جوؤں کو صاف کرنے کے لیے مخصوص اور جدا کمرہ بنانے، منظور کردہ آلات ہی استعمال کرنے، قینچی اور دیگر اشیا کو استعمال سے قبل صاف اور سینیٹائز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ وہ لازمی طور پر خالص اسٹین لس سٹیل سے بنے ہونے چاہئیں تاکہ زنگ نہ پکڑ سکیں۔

ان نئے قواعد کے تحت باربر شاپس میں جسم پر ’ ٹیٹو‘ بنانے کے آلات رکھنا یا ایکیوپنکچر کی سوئیوں کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے جب کہ بابرز کو اب ہوم سروس کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے اور گھروں میں بال کاٹنے کی سروس کا لائسنس ’بلدی ایپ ‘ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

باربر شاپس میں ڈسپوزیبل ریزر اور  ایپرن  استعمال کیے جائیں۔ تمام آلات اور مقام (باربر کرسی) کو استعمال کے بعد فوری طور پر سینیٹائز کیا جائے جبکہ استعمال شدہ ریزر اور ایپرن کو محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے۔ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ کریمیں اور دیگر اشیا ہی استعمال کی جائیں۔

مردانہ سیلونز میں خواتین کا داخلہ ممنوع ہوگا تاہم وہ خواتین اس سے مستثنی ہوں گی جو بچے، معمر یا معذور شخص کے بال بنوانے کے لیے انکے  ہمراہ آئیں گی جب کہ خواتین کے سیلونز میں تمام مردوں کا داخلہ منع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں