انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان جوزبٹلر ان فٹ ہو گئے جس کی وجہ سے ان کے پاکستان کےخلاف مکمل ٹی ٹوئنٹی سیریز نہ کھیلےجانےکا امکان ہے۔
جوزبٹلر پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں۔ برطانوی میڈیا کےمطابق انگلش کپتان ورلڈ کپ سےقبل مکمل فٹ ہونے کیلئے مکمل سیریز مس کر سکتے ہیں۔
بٹلر کی فٹنس میں بہتری آنےکی صورت میں وہ لاہور میں ہونےوالے میچز کھیل سکتےہیں۔ انگلینڈ ٹیم کےآل راؤنڈرمعین علی کراچی میں کھیلے جانےوالےچاروں میچزمیں قیادت کریں گے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے انگلش ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے آخری بار 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔